25 اکتوبر 2011 - 20:30

اقوام متحدہ میں کویت کے نمائندےنے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کے خطرناک ایٹمی ہتھیاروں کے معائنہ کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اقوام متحدہ میں کویت کے نمائندے بدر علی العدوانی نے بین الاقوامی سلامتی اور ایٹمی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کمیشن کے اجلاس میں  ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل کے خطرناک ایٹمی  ہتھیاروں کے معائنہ کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ  اسرائيل کو این پی ٹی معاہدے پر دسخط کرنے چاہییں ،کیونکہ ایٹمی ہتھیاروں کے تباہ کن اثرات مرتب ہونگے اور ان سے دنیا کا بہت بڑا حصہ جہنم میں تبدیل ہوجائےگا۔ اس نے کہا کہ مشرق وسطی بحران خیز علاقہ ہے اور اس میں  ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ ضروری ہے۔ کویت کے نمائندے نےکہا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی سے استفادہ تمام ممالک کا حق ہے۔...........

/169